ڈی جی سپورٹس کا قومی ویٹ لفٹر نادر منہاس کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 7 دسمبر 2016 23:07

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے قومی ویٹ لفٹر نادر منہاس کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیاہے،اپنے تعزیتی پیغام میںانہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نادر منہاس نے ویٹ لفٹنگ میں ملک کا نام روشن کیاہے،ان کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نادر منہاس کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔