ڈی جی سپورٹس پنجاب سے برطانوی وفد کی ملاقات، باہمی تعاون کے مختلف منصوبہ جات پرتبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 7 دسمبر 2016 23:07

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن سے 2رکنی برطانوی وفد نے سپورٹس بورڈ پنجاب میں ملاقات کی،جس میں مختلف منصوبہ جات میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،وفد میں کیپٹن سٹیفن اور لیفٹیننٹ تھامسن شامل تھے، اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر ، ہاکی کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید اور ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ بھی موجود تھے، ڈی جی سپورٹس پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں ،دونوں ممالک مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں، دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے استعفادہ کرسکتے ہیں، وفد نے سپورٹس کے فروغ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی خدمات کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وفد نے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہاکی سٹیڈیم ، قذافی سٹیڈیم اور دیگر کا بھی دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :