حضرت میاں میر قادر ی ؒکے 393ویں سالانہ عرس کی 2روزہ تقریبات شروع ہو گئیں

بدھ 7 دسمبر 2016 23:07

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) حضرت میاں میر قادر ی ؒکے 393ویں سالانہ عرس کی 2روزہ تقریبات شروع ہوگئیں،عرس کے پہلے روز سجادہ نشین درگاہ سید انوار الحسن گیلانی ایڈ ووکیٹ نے مزار پر چادر چڑھائی اورملکی سلامتی وترقی کیلئے دعا کی ۔

(جاری ہے)

پیر سید عمیر الحسن ، پیر سید رضا گیلانی ،پیر سید نوید الحسن گیلانی اور دانیال ملک سمیت ہزاروںعقیدت مند بھی موجودتھے۔