پرویز مشرف اور ڈاکٹر محمد امجد کا چترال سے اسلام آباد آنے والے طیارے کے حادثہ میں جانی نقصان پر اظہار افسوس

بدھ 7 دسمبر 2016 23:07

پرویز مشرف اور ڈاکٹر محمد امجد کا چترال سے اسلام آباد آنے والے طیارے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل(ر)پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے چترال سے اسلام آباد آنے والے طیارے کے حادثہ اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے جنید جمشید اور دیگر مسافروں کے جانبحق ہونے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنید جمشید ایک مثالی انسان تھے۔

(جاری ہے)

جن کے دنیا سے چلے جانے پر قوم کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے جنید جمشید اور دیگر شہداء کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی ہم مصیبت زدگان کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور اس کے نتیجے میں نظام سے ان نقائص کو دور کیا جائے جس کے نتیجے میں ایسے حادثات پیش آتے ہیں اور ایسی تمام تراحتیاطی تدابیر اختیار کی جانی چاہئیں جن سے ایسے حادثات سے بچا جاسکے۔