Live Updates

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا پی آئی اے کے حادثے پر اظہار افسوس

بدھ 7 دسمبر 2016 23:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پی آئی اے کے طیارہ کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے افسوسناک حادثہ میں جانبحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی۔ شاہ محمود قریشی نے اس واقعے کی فوری تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات