نصیر آباد عوامی تحریک نے اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی فراہمی کیلئے جو تحریک شروع کی ہے اس کی بدولت سے کسی حد تک اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی فراہمی کے منصوبے پر کام شروع ہو گیا ہے ‘نصیر آباد عوامی تحریک

بدھ 7 دسمبر 2016 23:06

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) نصیر آباد عوامی تحریک کے سرپرست اعلیٰ سردارعبدالستار شر ،چیئر مین امدادحسین مری ،وائس چیئر مین سید قادرشاہ ،مولانا نواب دین ڈومکی اسد گرانی محمد ایوب پندرانی وقاص احمد کھوسہ مولوی رستم علی نورانی علاما عبدالحکیم انقلابی سید گل شاہ سید مرتضیٰ شاہ صاحب حسین سمیت دیگر رہنمائوں نے کہا ہے کہ نصیر آباد عوامی تحریک نے اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی فراہمی کے لئے جو تحریک شروع کی ہے اس کی بدولت سے کسی حد تک اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی فراہمی کے منصوبے پر کام شروع ہو گیا ہے 220kvگریڈ اسٹیشن اور منصوبہ تاحال التوا جا شکار ہے اس گریڈ کو دسمبر تک مکمل ہونا تھا 66kvکرڈ اسٹیشنوں کو اپ گریڈ کرنے اور ٹرانسمشن لائنیں بچھانے کا عمل بھی شروع نہیں ہو سکا ہے اس سے ثابت ہو رہا ہے کہ حکومت اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی فراہمی میں مخلص نہیں ہے کہ اگر 31جنوری تک ان منصوبوں کو پائے تکمیل تک نہیں پہنچایا گیا تو پھر نصیر آباد عوامی تحریک ایک بار پھر احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار انھوں نے آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کیا انھوں نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی میں کروڑوں روپے خرچ ہو نے کے باوجود بھی سیوریج سسٹم مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے سیوریج کاگندا پانی لوگوں کے گھروں واٹر سپلائی لائنوں میں شامل ہو رہی ہے جس کے باعث شہری مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہو گئے ہیںانھوں نے کہا کہ گزشتہ 60سالوں سے ڈیرہ مراد جمالی کی عوام کو مالکانہ حقوق نہیں دیئے جا رہے ہیں اور شہر پرلینڈ مافیا کا قبضہ ہے غریب عوام اپنا گھر مرمت بھی نہیں کرا سکتا بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے صارفین یوٹیلیٹی بلز ادائیگی کے باوجود بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں انھوں نے کہا کہ شہر میں ترقیاتی کام نا ہو نے کے سبب پور ا شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے اور عوام کو حکومت حقوق دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے انھوں نے کہا شہر کے جائز عوامی مسائل کو حل نہیں کیا گیا تو نصیر آباد عوامی تحریک ایک بار پھر احتجاجی تحریک کا بھر پور انداز میں آغاز کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :