آفیسران کے استعداد کار اور صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے اس طرح کی تربیت بہت ضروری ہے

انسپیکشن جج منور احمد شاہوانی کاجوڈیشل اکیڈمی کے زیر اہتمام ٹریننگ مکمل کرنے والے افسران سے خطاب

بدھ 7 دسمبر 2016 23:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) جوڈیشل اکیڈمی کے زیر اہتمام ٹریننگ مکمل کرنے والے آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے انسپیکشن جج منور احمد شاہوانی نے کہا کہ آفیسران کے استعداد کار اور صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے اس طرح کی ٹریننگز بہت ضروری ہیںکیونکہ ہمارے صوبے کے دور دراز ضلعوں کے اسسٹنٹ کمشنروں اور لیویز کے تفتیشی آفسیران (Investigation Officers) کیلئے امن وامان برقرار رکھنے کیلئے آئندہ بھی اس طرح کے ٹریننگ کا اہتمام کرنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ٹریننگ سے آفیسران کے درمیان باہمی روابط اور ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنروں اور قانون کے ماہرین کے آپس میں معلومات اورآگاہی کا تبادلہ ہوسکتاہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس طرح کے تین ، چار روزہ ٹریننگ سے انتظامیہ اورعدلیہ کے آپس میں روابط استوار ہو سکتے ہیں اس تقریب سے کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے مختلف اضلاع کے آفیسران کے ستعداد کار بڑھانے کیلئے ٹریننگ کے مواقع فراہم کرنے چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹریننگ حاصل کرنے والے آفیسران کو اپنے اپنے اضلاع میں فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دینے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو برو کار لاناچاہیے۔ تقریب کے اختتام میں مہمان خصوصی انسپیکشن جج منور احمد شاہوانی ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان و دیگر نے آفسیران میں اسناد تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :