مختلف کیڈرز کے ڈاکٹرو ں کی ترقی کے لئے ورکنگ پیپرز کی تیاری کا عمل جاری ہے،محکمہ صحت خیبر پختونخوا کا مراسلہ

بدھ 7 دسمبر 2016 23:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء)محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے اپنے ایک مراسلہ کے ذریعے خیبر پختونخوا کے ڈاکٹروں کو مطلع کیا ہے کہ مختلف کیڈرز کے ڈاکٹرو ں کی ترقی کے لئے ورکنگ پیپرز کی تیاری کا عمل جاری ہے لیکن متعدد ڈاکٹروں کی پی ای آرز کی عدم موجودگی درپیش ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈاکٹروں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنی پی ای آرزآئندہ 30دنوں کے اندر اند ر مکمل کرلیں۔

بصورت دیگر ان کی ترقی کے کیسز پر عمل درآمد نہیں ہوگا۔ جن ڈاکٹروں کی پی ای آرز مکمل نہیں ہیں ان کی تفصیلات محکمہ صحت کی ویب سائٹwww.healthkp.gov.pk, www.facebook.com/HealthKPGovt اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا کے فوکل پرسن اور ڈائریکٹرہیومن ریسورس ڈاکٹر خالد اقبال سے ٹیلی فون نمبر091-9214155پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے