پشاور،جماعت اسلامی ٹائون ون کا اجلاس، آئندہ سیشن کے لئے عہدیداروں کا اعلان

بدھ 7 دسمبر 2016 23:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی ٹائون ون کا ایک تنظیمی اجلاس دفتر جماعت اسلامی نشتر آباد پشاور میں منعقد ہوا۔ جس میں ٹائون ون کونسل کے اراکین اور زونل ذمہ داران نے شرکت کی جبکہ جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع پشاور عتیق الرحمن نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ٹائون کونسل کے باہمی مشاورت سے امیر جماعت اسلامی ٹائون ون سراج الدین قریشی نے آئندہ سیشن کے لیے خالدگل مہمند کو جنرل سیکرٹری ، جمشید منیر نائب امیر ، حاجی شاکر اللہ نائب امیر ، قاری عبدالہادی نائب امیر ، کفایت اللہ نائب امیر ، ابوالحسنات ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، ناظم مالیات یوسف خان یوسفزئی ، بلدیاتی اٴْمور کے حاجی طلاء محمد ، پریس سیکرٹری کے لیے خان سید گلزار ، جماعت اسلامی یوتھ ٹا?ن ون کے لیے سبزعلی خان مقررکردیئے گئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع پشاور عتیق الرحمن نے کہاکہ جماعت اسلامی کے قیام کا مقصد اللہ تعالیٰ کی زمین پر شریعت محمد ی کا نفاذہے اور اس کے لیے ہم معاشرے میں نوجوانوں ، علمائ حضرات اور خواتین میں جماعت اسلامی کی دعوت کو وسعت دے رہے ہیں انشائ اللہ جماعت اسلامی 2018ئ کے الیکشن میں ایک موثر قوت بن کر اٴْبھرے گی۔

متعلقہ عنوان :