پشاور،ہندکونعتیہ مقابلہ 17دسمبر کو گندھارا ہندکو اکیڈمی میں ہو گا

بدھ 7 دسمبر 2016 23:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) ربیع الاول کے بابرکت مہینے کے تقدس کے حوالے سے گندھارا ہندکو بورڈپاکستان اور گندھارا ہندکو اکیڈمی کے زیر اہتمام طالبات کے درمیان ہندکونعتیہ مقابلہ 17دسمبر بروز ہفتہ صبح 10 بجے گندھارا ہندکو اکیڈمی میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

جس کا مقصد نوجوا ن نسل میں نعت خوانی کو اٴْجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی مادری زبان کے حوالے سے بھی شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے۔

ہندکو نعتیہ مقابلے میں پشاور کے مختلف سرکاری،پرائیویٹ سکولوں اور کالجز کی طالبات حصہ لینگی اور ہندکو زبان میںآپ ? کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کرینگی۔اس موقع پر پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن پرآنے والی بچیوں کو انعامات اور اسناد سے بھی نوازا جائے گا۔ یاد رہے کہ گندھارا ہندکو بورڈ کے زیر اہتمام گزشتہ 23برسوں سے ہر سال ہندکو نعتیہ مقابلے کاانعقاد کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :