لاہور ہائی کورٹ نے بھٹہ مالک کی قید سے بازیاب کرائے گئے پچیس بھٹہ مزدوروں کورہا کر دیا

بدھ 7 دسمبر 2016 23:03

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے بھٹہ مالک کی قید سے بازیاب کرائے گئے پچیس بھٹہ مزدوروں کوبازیاب کرا کے رہا کر دیا۔عدالتی حکم پر رہائی پانے والوں میں دس خواتین اور نو بچے بھی شامل ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس یاور علی نے شہری محمد جبار کی درخوست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حویلی لکھا اوکاڑہ کے بھٹہ مالک حاجی بشیر نے تین سال سے درخواست گزار کے رشتہ داروں کو قید میں رکھا اوران سے جبری مشقت لیتے رہے۔

بیلف نے بھٹہ سے مزدوروں کو باز یاب کراکے عدالت میں پیش کر دیا۔جس پر عدالت نے نو بچوں اور دس خواتین سمیت پچیس مزدوروں کو آزاد کر دیا۔ عدالت نے بھٹہ مزدوروں کا طبی معائنہ کرانے اور بھٹہ مالک کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا بھی حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :