لاہور ہائیکورٹ کا سینئر ڈاکٹروںکواگلے عہدوں میں ترقیاں نہ دینے پر سخت اظہار برہمی بیس دسمبر تک پرموشن بورڈ کا اجلاس بلا کرمیرٹ کے مطابق ترقیاں دینے کا حکم

بدھ 7 دسمبر 2016 23:03

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے سینئر ڈاکٹروں کواگلے عہدوں میں ترقیاں نہ دینے پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکرٹری صحت پنجاب کو ترقی کے منتظر سینئر ڈاکٹروں کو بیس دسمبر تک پرموشن بورڈ کا اجلاس بلا کرمیرٹ کے مطابق ترقیاں دینے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد قاسم خان نے کیس کی سماعت کی۔

عدالتی حکم پرمحکمہ صحت پنجاب کی جانب سے سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ738ڈاکٹروں کو اگلے عہدوں میں ترقیاں دے دی گئی ہیں۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر اظہار چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ حکومت پنجاب نی38ایم ایس صاحبان کو میرٹ کے برعکس پنجاب بھر میں ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ افسران کے عہدوں پر تعینات کر دیا جس سے اہل امیدواروں کی حق تلفی ہوئی جو کہ امتیازی سلوک ہے۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے سینئیر ڈاکٹروں کواگلے عہدوں میں ترقیاں نہ دینے پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکرٹری صحت پنجاب کو ترقی کے منتظر سینئیر ڈاکٹروں کو بیس دسمبر تک پرموشن بورڈ کا اجلاس بلا کرمیرٹ کے مطابق ترقیاں دینے کا حکم دے دیا۔عدالت نے سیکرٹری صحت پنجاب کو پرموشن بورڈز کے اجلاسوں کا شیڈول فوری طور پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :