قبول اسلام پر پابندی پاکستان کو سیکولر اور لبرل بنانے کی گہری سازش ہے ،ڈاکٹر ظفر جلالی

یہ بل اسلام دشمنی اور اسلام کے اصولوں کے خلاف ہے ،اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں ،اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل

بدھ 7 دسمبر 2016 23:03

قبول اسلام پر پابندی پاکستان کو سیکولر اور لبرل بنانے کی گہری سازش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) انجمن جلالیہ رضویہ ضلع اسلام آباد اور اسلام آباد علماء کونسل انٹر نیشنل کے زیر اہتمام اسلام آباد بھر میں محافل کے جاری سلسلے میں ایک محفل جما ل وسیرت مصطفی ﷺ ،مرکزی جامع مسجد نور مصطفی ﷺجناح گارڈن فیز1-،اسلام آباد میں قاری محمد انصر جاوید جلالی کی زیرنگرانی منعقد ہوئی جس کی صدارت خطیب جامع مسجد ھذاٰ ڈاکٹر محمد اسلم جلالی نے کی ،اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی مہمان خصوصی تھے اور علامہ آفتاب احمد صابری (مورگاہ) نے خصوصی خطاب کیا،ڈاکٹر محمد ظفراقبال جلالی نے سندھ اسمبلی سے پاس ہونے والے قبول اسلام پر پابندی کے قانون کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسلا می جمہوریہ پاکستان میں قبول اسلام پر پابندی پاکستان کو لبرل اور سیکولر بنانے کی گہری سازش ہے اور کہاکہ یہ بل اسلام دشمنی اور اسلام کے اصولوں کے خلاف ہے ،ارض پاک پر قرآن وسنت سے متصادم کسی قانون کو رائج نہیں ہونے دیں گے اور ان کا یہ بھی کہناتھا کہ سندھ اقلیتی بل اسلام ،آئین پاکستان اور بنیادی حقوق کے خلاف ہے ،ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں ،گورنر سندھ کو چاہیے کہ وہ اس بل کی توثیق نہ کرے اور اس اسلام مخالف بل کو مسترد کرتے ہوئے حقیقی مسلمان ہونے کا ثبوت دے ،مزید کہاکہ تعلیمات اسلامیہ سے نابلدحکمران اقتدار کے نسے میں دھت ہو کر ملک پاکستان کے اسلامی،سیاسی اور مذہبی تشخص کومٹانے کے درپے ہیں۔

(جاری ہے)

محفل پاک میں علامہ شوکت علی چشتی ،علامہ کاشف اشرف توحیدی،مولانا ابرار جلالی ودیگر معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :