اسلامی یونیورسٹی ‘ سپیکٹرا 2016 کا آغاز، 50 سے زائد مقابلوںمیںطلباء کی شرکت
بدھ 7 دسمبر 2016 23:03
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی نے کہا کہ تعمیری سرگرمیوں کا فروغ جامعہ کی اولین ترجیح ہے اور یہ میگا ایونٹ کئی ہونہار اذہان کو متعارف کرائے گاجو جامعہ اور ملک کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم نصابی سرگرمیوں کی پزیرائی کی جائے گی جبکہ انہوں نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو بھی مبارکباد دی۔ ریکٹر جامعہ کا کہنا تھا کہ اسلامی یونیورسٹی امت مسلمہ کو ایسے بہترین افراد مہیا کرنا ہے جو عصری علوم میں مہارت رکھنے کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات سے بھی مکمل آگاہی رکھتے ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی یونیورسٹی کی شعبہ تعلیم میں خدمات کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور جامعہ حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد ریلوے انجینئرنگ کی ڈگری متعارف کرانے پر بھی کام کر رہی ہے۔ قبل ازیں ،ڈاکٹر ارشد ضیاء نے کہا کہ سالانہ ایونٹ سپیکٹرا نوجوان طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جس میں حصہ لینے والے طلباء کی بھرپور پزیرائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کے طلباء کو اپنے آپ کو منوانے کے لیے قومی و بین الاقوامی فورمز پر مواقع فراہم کرنے میں دفتر مشیر طلباء اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔ سپیکٹرا ایونٹ جامعہ میں 21 / دسمبر تک جاری رہے گا جس میں خطاطی،کھیل ، ہم نصابی سرگرمیوں اور کئی ایک مقابلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.