آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اور سیکرٹری جنرل کا طیارے حادثے اور جانی نقصان پر اظہار افسوس

جنید جمشیدسمیت دیگر جانی نقصان پر گہرا صدمہ ہوا،اللہ سب کی مغفرت کرے‘ پرویز مشرف

بدھ 7 دسمبر 2016 23:02

آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اور سیکرٹری جنرل کا  طیارے حادثے اور ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل(ر)پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے چترال سے اسلام آباد آنے والے طیارے کی تباہی اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں اے پی ایم ایل کے راہنما?ں نے جنید جمشید اور دیگرکے جانی نقصان پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہویئے کہا کہ جنید جمشید ایک مثالی انسان تھے۔

(جاری ہے)

اس دنیا سے چلے جانے پر قوم کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔انہوں نے جنید جمشید اور دیگر شہداء کے اہل و عیال سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ دکھ کی اس گھڑی ہم مصیبت زدگان کے ساتھ ہیںاور طیارے کے مسافروں کے لئے دعاگو ہیںان کا کہنا تھا کہ سانحہ کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور اس کے نتیجے میں نظام سے ان نقائص کو دور کیا جائے جس کے نتیجے میں ایسے حادثات پیش آتے ہیں اور ایسی تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کی جانی چاہئیں جن سے ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔