این ٹی ایس ایک ماہ بعد بھی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان کے امیدواروں کے ٹیسٹ کا انعقاد کرانے اور نام ویب سائٹ پر آویزاں کرنے میں ناکام

بدھ 7 دسمبر 2016 23:02

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء)NTSایک ماہ گزرنے کے باوجود بھی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان کے امیدواروں کے ٹیسٹ کا انعقاد کرانے اور امیدواروں کے نام ویب سائٹ پر آویزاں کرنے میں ناکام ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر،ویب ڈیولوپر ،اسسٹنٹ نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر ،ITاسسٹنٹ ،ایکسائز انسپکٹر ،اسسٹنٹ ،اکائونٹنٹ ،سب انسپکٹر سمیت کئی آسامیوں پر تعیناتی کیلئے NTSکو ٹارگٹ دیا تھا اور باقاعدہ اخبارات میں اشتہارات 17اکتوبر 2016کو دیا گیا تھا اور 20دن میں فارم جمع کرنے کی آخری ڈیڈ لائن دیا تھا لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود بھی NTSٹیسٹ انعقاد کرنے میں ناکام ہے نہ ہی امیدواروں کی لسٹ ویٹ سائٹ پر آویزاں کی ہے اس حوالے سے امیدواروں میں شدید بے چینی اور تشویش پائی جارہی ہے۔