محکمہ صحت گلگت بلتستان میں تاحال ٹیسٹ کے شیڈول جاری نہ ہو سکے،امیدواروں میں بے چینی بڑھ گئی

بدھ 7 دسمبر 2016 23:02

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء)محکمہ صحت بلتستان میں تاحال ٹیسٹ کے شیڈول جاری نہیں ہو سکے،امیدواروں میں بے چینی بڑھ گئی ،تفصیلات کے مطابق 19جولائی 2016کو محکمہ صحت نے گلگت بلتستان بھر کیلئے آسامیوں کا اعلان کیا تھا اور ہزاروں امیدواروں نے درخواستیں جمع کئے تھے گلگت ریجن میں ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہو گئے ہیں لیکن 5ماہ سے زئد عرصہ گزرنے کے باوجود بھی بلتستان کے امیدواروں کیلئے ٹیسٹ کا شیڈول جاری نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے امیدواروں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے اور محکمہ صحت پر ان کے اس عمل سے کافی تنقید کیا جارہا ہے سیکریٹری صحت اس حوالے سے بالکل خاموش ہے دوسری جانب امیدواروں میں تشویش پائی جارہی ہے ۔