سکردو میں خشک سردی میں اضافہ ،نزلہ ،زکام و بخارسمیت دیگر بیماریاں بڑھنے لگیں،لوگوں کی باران رحمت کیلئے دعائیں

بدھ 7 دسمبر 2016 23:01

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) سکردو میں خشک سردی بڑھ گئی ،نقطہ انجماد منفی ہونے کے بعد سکردو میں خشک سردی کی شدت بڑھ گئی ہے اور ابھی تک کوئی ابر باراں نہیں ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک برف باری نہیں ہوتی خشک سردی کی شدت میں کمی واقع نہیں ہوگی خشک سردی کی وجہ سے علاقے میں نزلہ ،زکام و بخار کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے ۔سکردو کے مضافاتی علاقوں میں بھی نزلہ زکام و بخار تیزی سے پھیل رہی ہے ہسپتالوں میں بہتر سہولیات نہ ہونے کی بنا پر مریض شدید پریشان ہیں ۔سکردو کے کئی علاقوں میں باران رحمت کیلئے دعائیں مانگی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :