ڈائریکٹر تعلیم سکردو میں بھی پرائیویٹ سکولز پر 3مہینے چھٹیوں کی فیس لینے پر پابندی عائد کریں،عوامی حلقوں کا مطالبہ

بدھ 7 دسمبر 2016 22:56

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) ڈائریکٹر تعلیم سکردو میں بھی پرائیویٹ سکولز پر 3مہینے چھٹیوں کی فیس لینے پر پابندی عائد کریں، عوامی حلقے ،ان خیالات کا اظہار عوامی حلقوں کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں غلام علی ،محمد عباس ،حاجی رسول ،غلام حیدر ،محمد انور و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت ریجن میں پرائیویٹ سکولز پر طلبا سے سردیوں کی چھٹیوں میں فیس لینے پر پابندی عائد کی ہے اور اس عمل کو عوام اور والدین میں پذایرائی حاصل ہوئی ہے محکمہ تعلیم بلتستان ریجن کے ڈائریکٹر کو بھی چاہیے کہ وہ بھی عوام اور والدین و طلبا دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے بلتستان ریجن میں بھی ان پرائیویٹ سکولز پر سردیوں کی چھٹیوں کی بھی فیس لینے پر پابندی عائد کریں تا کہ والدین اسی پیسوں میں اپنے بچوں کو ونٹر میں ٹیوشن پڑھایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :