غذر،تھوئی کے عوام بنیادی صحت کی سہولتوں اور بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کے باعث پریشانی کا شکار

بدھ 7 دسمبر 2016 22:56

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) غذکے بالائی علاقے تھوئی کے عوام ایک طرف بنیادی صحت کی سہولتوں سے مرحوم ہیں تو دوسری طرف غذر کے بالائی علاقے تھوئی میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ نے علاقے کے عوام کو سخت پریشان کرکے رکھ دیا ہے تھوئی میں تعمیر کیا جانے والا بجلی کا منصوبہ تاحال التوا کا شکار ہے 2014جون میں اس اہم منصوبے سے بجلی کی فراہمی کے وعدے کرنے والے اب بھی خاموش ہیں ہزاروں ابادی والے تھوئی کا علاقہ کے متعدد گائوں اس جدید دور میں بھی مختلف مسائل کا شکار ایک طرف عوام بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کے عزاب میں مبتلا ہے تو دوسر ی طرف امدورفت کے سلسلے میں بھی یہاں کے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا ہے رابطہ سڑکیں اور رابطہ پل اثار قدمہ کا منظر پیش کررہے ہیں اور بعض دیہاتوں کے عوام پینے کے صاف پانی کے حصول بھی ایک خواب بن کر رہ گیاہے تھوئی پاور پراجیکٹ کی تعمیر کا کام شروع ہوئے کئی سال گزر گئے ہیں مگر یہ منصوبہ بھی مکمل ہونے کا نام نہیں لیتا اس منصوبے نے دو سال قبل مکمل ہونا تھا مگر محکمہ برقیات کے حکام کی نااہلی کی وجہ سے اس منصوبے کو مکمل ہونے میں مزید کئی سال لگ سکتے ہیں اور اس منصوبے کی لاگت سے دوگنی رقم خرچ ہوچکی ہے اس کے باوجود یہ منصوبہ مکمل نہ ہونے سے عوام بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ میں مبتلا ہے دوسری طرف بعض علاقوں میں صحت کے بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ لوگ معمولی مریض کو بھی تھوئی ہسپتال لاتے ہیں جبکہ بعض دیہاتوں کے عوام کو اب تک صاف پانی تک دستیاب نہیںعلاقے کے مکینوں علی خان ۔

(جاری ہے)

گل داد ۔محمد ولی ۔رمضان شاہ ۔نزیر خان نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ دور دراز کا علاقہ ہونے کی وجہ سے اس علاقے کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے یہاں کی رابطہ پل مرمت نہ ہونے کی وجہ سے اثار قدمہ کا منظر پیش کر رہے ہیںاور کسی بھی وقت ان رابطہ پل کے ٹوٹ جانے کا قوی امکان ہیں جس سے جانی و مالی نقصان بھی ہوسکتا ہے جبکہ رابطہ سٹرکوں کی دیکھ بال نہ ہونے سے ان سڑکوں پر گارٰاں گزارنا ایک عزاب سے کم نہیں ہے اس حوالے سے محکمہ تعمیرات کے حکام سے اپیل ہے کہ وہ رابطہ سڑکوں اور جیپ ایبل پل کی فوری مرمت کرائی اس کے علاوہ یہاں کے بعض علاقوں کے عوام اب بھی ندی نالوں کا گندہ پانی پینے پر مجبورہیں اور مختلف پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ ان علاقوں میں واٹر سپلائی کا کام جلد شروع کیا جائی2014 میں محکمہ برقیات نے تھوئی بجلی گھر سے بجلی کی فراہمی کا اعلان کیا تھا جو سراسر جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں ابھی تک اس پاور ہاوس کی کروڑوں کی مشنیری روڈ پر پڑے زنگ الود ہورہی ہے اس اہم منصوبے کی تعمیر مکمل نہ ہونے کی وجہ سے عوام بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ میں مبتلا ہے یہ اہم منصوبہ کئی سال قبل مکمل ہو نا تھا مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر التوا کا شکار ہے بعض افراد کی طرف سے اس منصوبے کو رواں ماہ نومبر میں بجلی کی فراہمی کے وعدے کئے تھے اگر کام کی یہ رفتار رہی تو اس منصوبے کو مکمل ہونے میں مزید کئی سال لگ سکتے ہیںاس حوالے سے علاقے کا ممبر قانون ساز اسمبلی کے وعدے بھی صرف واعدوں کی حد تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں

متعلقہ عنوان :