غذر انتظامیہ نے دو درجن کے قریب کوکنگ آئل کومضر صحت قرار دیدیا،دکانداروں کو یکم جنوری تک آئل واپس کرنے کا حکم

بدھ 7 دسمبر 2016 22:56

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء)غذر انتظامیہ نے دو درجن کے قریب کوکنگ ائل کومضر صحت قرار دیتے ہوئے دکانداروں کو یکم جنوری تک کوکنگ ائل کو مزکورہ کمپنیوں کو واپس کرنے کے احکامات جاری کر دئیے مقرر کردہ تاریخ تک گھی اور خوردنی تیل واپس نہ کرنے یا اس کی فروخت کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نوید احمد کے دستخطوں سے جاری اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام معزز کاروباری حضرات کو اگاہ کیا جاتا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مندرجہ ذیل کوگنگ ائل اور بناسپتی گھی کے استعمال کو مضر صحت قرار دیا ہے اور ان کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے لہذا متذکرہ بالا کوکنگ ائل و بناسپتی گھی یکم جنوری2017تک ان تمام کوگنگ ائل اور بناسپتی گھی کا سٹاک کو واپس بجھوادیںوگرنہ یکم جنوری 2017سے انتظامیہ ان تمام کوکنگ ائل و بناسپتی گھی ضبط کرنے کی مجاز ہوگی مضر صحت کوکنگ ائل اور گھی کے نام حب ذیل ہے شان کوکنگ ائل ۔

(جاری ہے)

شان بناسپتی گھی ۔سمارٹ کینولا کوکنگ ائل۔غنی کوکنگ ائل ۔شاہ تاج کوکنگ ائل۔سویا سپریم کوکنگ ائل ۔کشمیر کینولاائل ۔کوکوبناسپتی۔صوفی پریمیم کینولا ائل۔مومن کوگنگ ائل ۔معیار بناسپتی ۔سن ڈراپ کوکنگ ائل ۔سیزن بناسپتی۔تلو کوگنگ ائل ۔تلو بناسپتی ۔مان بناسپتی۔ناز بناسپتی ۔کسان ویجٹبیل۔مالٹابناسپتی شامل ہیں