غذر،اسسٹنٹ کمشنر پونیال نے گاہکوچ میں غیر معیاری سلنڈروں کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کردی

بدھ 7 دسمبر 2016 22:56

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء)اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کی طرف سے گاہکوچ میں غیر معیاری سلنڈروں کی خریدو فروخت پر پابندی عائد ،اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کی زیرصدارت ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جسمیں ان کی ڈسٹری بیوشن سرٹیفیکٹس کی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ ان کے پاس فروخت ہونے والے سلنڈر وں کے مستند یا غیر مستند ہونے کے بارے میں جانچ پڑتال کی گئی اس اجلاس میں اوگرا کی طرف سے جاری کردہ لیٹر کی روشنی میں سلنڈروں کے مینو فیکچر کے حوالے سے تسلی کی گئی کہ آیا کہ وہ جنیرڈ کمپنی کے پاس ہیں یا نہیں اوگرا کے لیٹر کے مطابق صرف نو مینوفیکچر اس لیے ہیں جو پورے پاکستان میں سلنڈر بنانے کے مجاذ ہیں اس کے علاوہ کسی بھی کمپنی کو سلنڈر بنانے یا فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہے اجلاس میں گاہکوچ کے ڈسٹری بیوٹرز کی دستاویزات اور سلنڈروں کی تصدیق کے بعد چند ایک ڈسٹری بیوٹرز ایسے بھی سامنے آئے جن کے پاس نہ تو ڈسٹری بیوش سرٹیفکیٹ ہے اور نہ ہی رجسٹرڈ کمپنی کے سلنڈر اور ایسے تمام ڈسٹری بیوٹرز کو فوری طور پر گاہکوچ میں اپنا کاروبار بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے بواضح رہے کہ انتظامیہ کو چند روز قبل باثوق ذرائع سے خفیہ اطلاع ملی تھی کہ چند غیر مقامی افراد غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کے ناقص ،دیسی ساخت کے سلنڈر غذر میں لاکر کاروبار شروع کرنا چاہ رہے ہیں جسکے سدباب کے لیے اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نے آج تمام ڈسٹری بیوٹرز کو بلاکر ان کی سرٹیفکیٹس کی تصدیق کی ہے اور جن ایل جی پی ڈیلرز یا ڈسٹری بیوٹرز کے پاس مستند سرٹیفکیٹ نہیں تھا انھیں فوری طور پر اپنا کاروبار بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

۔۔۔۔