Live Updates

پانامہ پیپرز کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے،پاکستان تحریک انصاف سیمت حزب اختلاف کو اعلی عدلیہ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے

وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کی نجی ٹی وی سے بات چیت

بدھ 7 دسمبر 2016 22:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے،پاکستان تحریک انصاف سیمت حزب اختلاف کو اعلی عدلیہ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پانامہ پیپرز سے متعلق کوئی بھی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کر سکی ، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پانامہ پیپرز کے منظرعام پر آنے کے بعد وزیراعظم محمد نواز شریف نے خود کو اور اپنے گھر والوں کو احتساب کے لیے پیش کر دیا حالانکہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام پانامہ پیپرز میں کہیں بھی موجود نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اپنے ٹیکس ریٹرن ایک سے زائد مرتبہ الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف احتساب میں سنجیدہ نہیں لیکن صرف وزیراعظم کا استعفیٰ مانگتی ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف کی سیاست اور وزیراعظم محمد نواز شریف پر لگائے جانے والے ان کے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کو مسترد کر دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ تمام طرح کے انتخابات بشمول گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، کنٹونمنٹ بورڈز، اور ضمنی و بلدیاتی انتخابات میں لوگوں نے پی ٹی آئی کو مسترد کیا اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی پالیسیوں پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن )کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات