پاکستان میں لاکھوں بچے زہینی اور جسمانی معذوری کے باعث علم جیسی نعمت سے محروم ہوجاتے ہیں ‘حکومت وقت اگر اپنا کردار ادا کرے تو یہ معصوم و معذور بچے مخصوص تعلیمی ادارون میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں

گلوبل ایکس ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کی چیئرپرسن گلناز محمود کی بات چیت

بدھ 7 دسمبر 2016 22:54

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) گلوبل ایکس ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کی چیئرپرسن گلناز محمود نے کہا ہے کہ پاکستان میں لاکھوں بچے زہینی اور جسمانی معذوری کے باعث علم جیسی نعمت سے محروم ہوجاتے ہیں اس سلسلے میں حکومت وقت اگر اپنا کردار ادا کرے تو یہ معصوم و معذور بچے مخصوص تعلیمی ادارون میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں گلوبل ایکس والنٹیزز ٹیم کی بہترین کاوشوں کے باعث جہاں اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے معیار تعلیم کو بہتر کیا جارہے ہے وہاں معذور بچوں کو بھی تعلیم کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گل بل والنٹیرز ٹرینر ٹیم کے پروجیکٹ منیجرنوید پردیسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میڈم گلنا ز محمود نے کہا کہ ہماری کوششوں سے سرکاری اسکولوں کی تعلیمی کارکردگی میں ااضافہ ہورہا ہے بچوں کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی تربیت کیلئے بھی ورکشاپس کا نعقاد کرنے کی جستجو کررہے ہیں طالب علموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اسکو کے ساتھ ساتھ والدین کو گھر پر بھی بچوں کی بہتر تعلیم وتربیت میں اپنا حصہ ڈالتے رہنا چاہیے کچھ والدین یہ سمجھ کر کہ اسکول میں بچوں کو پڑھاتے ہیںتاکہ ان کا گھر پر وقت بچ سکے مگر ایسا نہیں ہونا چائیے بچوں کو گھر پر والدین کی توجہ انہیں حاصل ہونی چاہیے تبھی جاکر ایک طالب علم معاشرے میں اپنا حقیقی کردار ادا کرنے کے قابل ہوتا ہے میڈم گلناز اظہر نے کہا کہ معاشرے کو سدھارنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی معیار کی بلندی اور بہترین تعلیم کی فراہمی کیلئے ہم نے ہمیشہ مثبت اقدامات کئے گلوبل ایکس ویلفیئر آرگنائزیشن کی بلارنگ نسل تعلیم دوست جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں جس نے ہمیشہ طلباء وطالبات کی درست سمت میں رہنمائی کرتے ہوئے ان کو درپیش مسائل کے ازالے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہمارا مقصد نوجوانوں کی شعوری اور ظاہری طور پر تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ طلباء طالبات کو آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیی صلاحیت بیدار کرنا ہے تاکہ تعلیم یافتہ بچے ملک قوم کی درست سمت رہنما ئی کرنے میں اپنی صلاحیتوں کااستعمال کرسکیںقبل ازین نوید پردیسی چیئر پرسن میڈم گلناز محمود کو گلوبل والنٹیرز ٹرینر کی کارکردگی کے ھوالے سے مختلف اسکولوں کے دورہ اور تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی آگہی بھی فراہم کی ۔

متعلقہ عنوان :