علماء کرام برادشت رواداری کو فروغ دیں‘ حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کی سیرت وسنہری اصولوں پر عمل پیرا کرتے ہوئے سبی کو پرامن شہر بنانے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کو ممکن بنایا جائے

ڈی پی او سبی سردار محمدحسن خان موسیٰ خیل کا اجلاس سے خطاب

بدھ 7 دسمبر 2016 22:54

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) ڈی پی او سبی سردار محمدحسن خان موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ علماء کرام برادشت رواداری کو فروغ دیںحضرت محمد مصطفیٰ ؐ کی سیرت وسنہری اصولوں پر عمل پیرا کرتے ہوئے سبی کو پرامن شہر بنانے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کو ممکن بنایا جائے 12ربیع الاول کو تمام جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے پولیس کے خصوصی دستے جلوس کی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس سبی میں سیکورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اہل سنت کے رہنما سائیس منیر احمد جان نقشبندی ، جماعت اہل سنت کے رہنما الحاج صاحبزاد ہ صوفی سلیمان نقشبندی ،پاکستان سنی تحریک کے صوبائی رابط کمیٹی کے ممبر حافظ نذر علی القادری ، دعوت اسلامی کے وقار احمد عطاری ،محمد اسحاق عطاری، بزم مزمل پاکستان کے صدر حاجی محمد محسن انور، سید احسن شاہ ، جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی رہنما صاحبزادہ سعد اللہ باروزئی ، جمعیت علماء اسلام کے مولانا محمدیحییٰ خان ، مولانا عبدالغفار ، مولانا محمد ادریس، مولانا خدا بخش،انسپکٹر محمد نعیم کے علاوہ پولیس و علماء کرام کی بڑی تعداد موجود تھی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پا ک سے ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سبی سردار محمد حسن موسیٰ خیل نے کہا کہ12ربیع الاول کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے اور امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی کے فل پروف اقدامات کئے گئے ہیں جلوسز ومیلاد النبیؐ کی محفلوں کی سیکورٹی کیلئے ایکشن پلان تشکیل دیا گیا ہے جشن عید میلادالنبیؐ کی خوشی میں تمام مساجد مدرسے و دیگر گاؤں دیہات سے آنے والے جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہے پولیس کی جانب سے جلوس کے تمام راستوں کی سیکورٹی ممکن بنائی گئی ہے علماء کرام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں ہم سب نے ملکر جشن ولادت کے موقع پر امن کا پیغام دیکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا موجودہ حالات کے پیش نظر علماء کرام کسی بھی مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاعات بروقت دیں سماج دشمن عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں وقت کے مقررہ پر جلوس کو نکالیں بعدازاں علماء نے اپنے اپنے مسائل مشکلات کے بارے میں بھی تفصیلی گفتگو کی ۔

متعلقہ عنوان :