عیدمیلادالنبی ؐ دین اسلام کی تعلیمات پرعمل کرنے کادرس دیتاہے محافل میلاد کے انعقاد سے جہاں روحانی تسکین ملتی ہے وہی پرعشق رسول ؐ میں بھی اضافہ ہوتاہے

صوبائی صدرطارق جہانگیری ویلفیئر ٹرسٹ علامہ سیف اللہ طارقی کامحفل میلاد سے خطاب

بدھ 7 دسمبر 2016 22:54

عیدمیلادالنبی ؐ دین اسلام کی تعلیمات پرعمل کرنے کادرس دیتاہے محافل ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء)رکن شوری خانقاہ عالیہ طارقیہ جہانگیریہ وصوبائی صدرطارق جہانگیری ویلفیئر ٹرسٹ علامہ سیف اللہ طارقی نے محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عیدمیلادالنبی ؐ دین اسلام کی تعلیمات پرعمل کرنے کادرس دیتاہے محافل میلاد کے انعقاد سے جہاں روحانی تسکین ملتی ہے وہی پرعشق رسول ؐ میں بھی اضافہ ہوتاہے طارق جہانگیری ویلفیئرٹرسٹ بلوچستان بھی ملک بھرمیںعوام الناس کے دلوں میں عشق رسول ؐ کی شمع فروزاں کررہی ہے اورمحافل میلاد بھی اسی سلسلے کی اک کڑی ہے انہوں نے کہاکہ عیدمیلادالنبی ؐ کومنانے کامقصدرضاالہی عزوجل اوراطاعت رسول ؐ ہے بغیرعشق رسول ؐ کے اطاعت الہی کامیابی کاموجب نہیں ہمیں اپنی کامیابی وکامرانی کیلئے عشق رسول ؐ کی دولت کوحاصل کرناہوگا جس کابہترین ذریعہ محافل میلاد میں شرکت ہے اورانہی محافل کے ذریعے ہمارے عشق رسول ؐ میں اضافہ اور ایمان مضبوط ہوتاہے کیونکہ جس کے پاس عشق رسول ؐ کی لازوال دولت نہیں وہ کامل مومن نہیںانہوں نے مزید کہاکہ ہمارامشن عوام الناس کے دلوں میں عشق رسول ؐ کی شمع کو فروزاں کرنا ہے سیکولر طاقتیں عشقان مصطفی ؐ کے دلوں سے عشق رسول ؐ کی محبت نکالنے کیلئے سرگرم ہیں مگرانکی سازشوں کوناکام بنانے کیلئے ہمیں سیرت النبی ؐ پرعمل پیراہوناہوگا اور جب تک ہمارے دم میں دم ہے مغربی طاقتیں عوام الناس کے دلوں سے عشق رسول ؐ کی لازوال دولت وعقیدت نہیں نکال سکتیںضرورت اس امرکی ہے کہ حکومتی سطح پربھی محافل میلاد اوربارہ ربیع الاوّل کیلئے خصوصی تقاریب کااحتمام کیاجائے کیونکہ عشق رسول ؐ ایمان کاحصّہ ہے اس کے بغیرکوئی بھی کامل مومن نہیں بن سکتا آج ہمیں بھی اپنے گھروں ،دفتروں،گلی ،محلوں اوردکانوں میں محافل میلادسجاکرامن کے پیغام کودنیابھرمیں عام کرناہوگا۔