سندھی اجرک ڈے اتحادواتفاق اوربھائی چارے کادرس دیتاہے اورجاموٹ قوم اپنی ثقافت کے دن کے موقع پراختلافات ومفادات کوترک کرکے ایک ہوجائیں ‘جاموٹ قبائل کے حقوق کاتحفظ ہمارامشن ہے ‘مشن کی خاطرخون کے آخری قطرے تک جدوجہدجاری رکھیں گے

جاموٹ قومی موومنٹ کے چیئرمین میرمجتبی مرادابڑوکا سندھی اجرک ڈے کے موقع پرنکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب

بدھ 7 دسمبر 2016 22:54

بختیار آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء)جاموٹ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین میرمجتبی مرادابڑونے بختیارہ آباد میں سندھی اجرک ڈے کے موقع پرنکالی جانے والی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھی اجرک ڈے اتحادواتفاق اوربھائی چارے کادرس دیتاہے اورجاموٹ قوم اپنی ثقافت کے دن کے موقع پراختلافات ومفادات کوترک کرکے ایک ہوجائیں جاموٹ قبائل کے حقوق کاتحفظ ہمارامشن ہے اوراس مشن کی خاطرخون کے آخری قطرے تک جدوجہدجاری رکھیں گے ‘ایک سازش کے تحت صوبے کودوحصوں میں تقسیم کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں مگرہم ان تمام پرواضح کرنا چاہتے ہیں کہ انکی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے تاریخ کے اوراق شاہدوگواہ ہیں کہ بلوچستان پرعرصہ درازتک جاموٹ قبائل آبادتھے اوراس دھرتی پرحکمرانی کرتے رہے انگلی اٹھانے والے اس دھرتی پربرابری کی سطح پرزندگی گزارنے کے عمل کوآگے بڑھائیںانہوں نے کہاکہ زندہ قومیں اپنی وراثت اورثقافت کی حفاظت کرتی ہیں اوراپنی ثقافت کے تہوارکوبھرپورجوش وجذبے کے ساتھ مناتی ہیں تمام اقوام کے لوگوں کوچاردسمبرکے دن دعوت دیکربھائی چارے ،محبت اوریکجہتی کی مثال رقم کریں گے انہوں نے مزید کہاکہ جاموٹ قومی موومنٹ کے بانی بابائے جاموٹ شہیدمیرگل حسن خان منجھواورشہیدمیرمرادخان ابڑو نے سندھی اجرک ڈے منانے کاذہن دیاآج ہرجاموٹ سمیت دیگراقوام کے لوگ ہمارے ساتھ اظہاریکجہتی کے ذریعے اس دن شریک ہوتے ہیں اورجاموٹ قومی موومنٹ پاکستان کابھی یہی پیغام ہے کہ اتحادواتفاق میں ہی ترقی وخوشحالی پوشیدہ ہے جاموٹ قومی موومنٹ بھی برابری کی سطح پرحقوق کاتحفظ چاہتی ہے ہمیں مسلسل دیوارسے لگانے کے عمل کوترک کیاجائے اپنے حقوق کا تحفظ کرناجانتے ہیں ہماری امن پسندی کوکمزوری نہ سمجھاجائے اورصوبے میں جاموٹ اقوام کے ساتھ نارواہ سلوک بندکیاجائے۔