کوہاٹ میں یو این ڈی پی کے زیر اہتمام کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

بدھ 7 دسمبر 2016 22:52

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء)کوہاٹ میں یو این ڈی پی کے زیر اہتمام کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس کی صدارت ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عبدالرشید خان کررہے تھے جسمیںپولیس اور کمیونٹی پولیسنگ فورمز کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں پولیس اور عوام کے مابین حائل خلیج کو ختم کرنے ،معاشرے کی اصلاح اور جرائم پر قابو پانے کے علاوہ پولیس اور عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات استوار کرنے کے حوالے سے تفصیلی بحث کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمیونٹی پولیسنگ فورمز کے نمائندوں نے پولیس اور عوام کے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور قانون کی بالادستی قائم رکھتے ہوئے مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف پولیس کے ہاتھ مضبوط کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی۔اجلاس کے شرکائ کی طرف سے سامنے آنے والی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عبدالرشید خان نے کہا کہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کی فضائ قائم رکھنی چاہئے۔جرائم پر قابو پانے اور نئی نسل کو منشیات ودیگر مجرمانہ سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے میںعمائدین علاقہ کا تعاون درکار رہے گا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی بگھاڑ کے سد باب کیلئے عوام اور پولیس کے درمیان دوطرفہ تعاون بے حد ناگزیر ہے۔