ہنر مندی ملکوں کی ترقی میں بنیادی و کلیدی کردار ادا کرتی ہے،نیوٹیک ) اسلام آباد کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ کا تقریب سے خطاب

بدھ 7 دسمبر 2016 22:52

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء)نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک ) اسلام آباد کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ ہنر مندی ملکوں کی ترقی میں بنیادی و کلیدی کردار ادا کرتی ہے یہ اہم سیکٹرہے اس سے ملک میں بے روزگاری اور غربت میں کمی لائی جاسکتی ہے۔میڈیا کا اس میں اہم کردار ہے۔

آج ہاتھ سے کام کرنے کو حقیر سمجھا جاتا ہے ہمیں اس منفی سوچ کو بدلنا ہوگا ہاتھ سے کام کرنے والا اللہ کا دوست ہے دنیا کے دیگر ممالک میں ہنر کو حقیر نہیں سمجھا جاتا ہنر مندوں کو روزگار ملے گا۔کاروبار کیلئے وزیر اعظم کی یوتھ لون سکیم کے تحت بلا سود قرضے دئے جائیں گے وہ ڈیرہ اسماعیل خان کے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں نیوٹیک کے زیر اہتمام ذونل ہنر مند مقابلہ 2016کے سلسلے میں منعقدہ تقریب انعامات سے خطا ب کر رہے تھے اس موقع پر نیوٹیک کے ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوہ اینڈ فاٹا سید قاسم شاہ،کمشنر ڈیرہ ڈاکٹر اختر نذیر وڑائچ ، ڈی آئی جی پولیس شیرا کبر خان ،ڈی پی او یاسر آفریدی، جی سی ٹی کے پرنسپل عارف نعیم بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ذوالفقار علی چیمہ نے کہا کہ خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے یہ بہت اہم کام ہے بیس کروڑ کی آبادی کا ملک ہے جس میں 65فیصد نوجوان ہیں۔سرکاری نوکریاں صرف چند سو یا چند ہزار بے روزگاروں کو دی گئیں ہیں۔جس کی وجہ سے بے روزگار نوجوان تذبذب کا شکار ہیں اور خدشات ہیں کہ ان کو کوئی غلط راستوں پر نا لے جائیں اور نوجوا ن منفی سر گر میاں نہ شروع کر دیں ہم نے ان کو غلط راستوں پر جانے سے روکنا ہے اور ترقی یافتہ ممالک کی طرح جس طرح اعلی نمبروں والے نوجوانوں کو یونیورسٹیوں میں داخلہ دیا جاتا ہے جبکہ دیگر کو ہنر دیا جاتا ہے وہ دینگے۔

ایک سال پہلے اس پروگرام کے تحت پچیس ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنایا گیا اس سال پچاس ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جارہا ہے انشائ اللہ اگلے سال ایک لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے چھ ماہ کی تربیت دی جائے گی۔ان کورسسز کے دوران نوجوانوں کو ماہانہ تین ہزار روپے وظیفہ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنر مند نوجوانوں کو ملک اور بیرون ملک روزگار ملے گا ہم بیرونی ممالک اور ان کے سفارت خانوں سے رابطے میں ہیں ان کو جس قسم کے سکل ورکرز ضرورت ہیں ہم ان کو مہیاکریں گے نیک نیتی سے نکلے ہیں انشائ اللہ ملک و صوبے کے ایک ایک نوجوان کو ہنر مند بنائیں گے اور ان کو روزگار دیں گے۔

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نیوٹیک ذوالفقار احمد چیمہ نے اگلے سال ڈیرہ اسماعیل خان میں پانچ ٹریڈز کی بجائے دس ٹریڈز کے مقابلے منعقد کرانے کا اعلان کیا اور ڈیرہ اسماعیل خان میں لکڑی کے روایتی کاموں کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر کورس مکمل کرنے والے ہنر مندوں نے بھی اظہار خیال کیا۔ذونل ہنر مند مقابلہ 2016میں نمایا ں پوزیشنز حاصل کرنے والے ڈیرہ اسماعیل خان ، ٹانک ، لکی مروت اور بنوں کے امیدواروں انیلہ اقبال ،روزینہ بی بی ،نوید احمد ، شکیل احمد ، احمد عباس ،ہارون ، نجیب اللہ سمیت دیگرز میں انعامات و چیک تقسیم کئے گئے۔

ذوالفقار احمد چیمہ نے اس موقع پر نیوٹیک کی طرف سے چھ ماہ کا کورس مکمل کرکے عملی تربیت کے دوران بنائی گئی مختلف اشیائ کا معائینہ کیا اور ہنر مندوں کی بنائی ہوئی اشیائ کے کاموں کی تعریف کی۔کمشنر ڈیرہ ڈاکٹر اختر نذیر وڑائچ نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے امیدواروں کیلئے خصوصی نشستوں میں اضافہ کیا جائے گا ٹریڈز میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ ڈی آئی جی شیر اکبر خان نے کہا کہ ذوالفقار علی چیمہ کی پولیس اور پاسپورٹ کے حوالے سے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔۔