کوہاٹ پولیس کا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون ،مزیددواشتہاریوں سمیت 18ملزما ن گرفتار

بدھ 7 دسمبر 2016 22:52

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) کوہاٹ پولیس نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف جاری کریک ڈا?ن میں مزیددواشتہاریوں،سات سہولت کاروں،آٹھ منشیات فروشوں اور ایک سود خور کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار منشیات فروشوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔کاروائی میں گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ و منشیات بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جاوید اقبال کی خصوصی ہدایت پر کوہاٹ میں اشتہاری مجرمان ،منشیات فروشوں ،سود خوروں اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصرکے خلاف جاری کریک ڈا?ن میں گزشتہ روز کی کاروائی کے دوران پولیس نے قتل کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاریوں عامر ولد ریاض سکنہ محمد زئی اور عاشق ولد نوروز سکنہ میر بانڈہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

کریک ڈا?ن میں ضلعی پولیس نے مختلف علاقوں سے اشتہاریوں کو پناہ اور دیگر سہولیات فراہم کرنے والے سات افراد عمر خان،امان اللہ،فدا حسین،حضرت اللہ،غیور حسین،سید بادشاہ اور محمد اسلام فاروق کو حراست میں لیکر انکے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔دریں اثنائ پولیس نے شہر اور مضافات کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی کے اڈوں پر چھاپے مارے جہاں سے منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ایک خاتون سمیت آٹھ ملزمان زینت بیگم سکنہ شکردرہ ،میر محمد خان سکنہ نصرت خیل،حمید خان سکنہ گڑھی مواز خان،فہد سکنہ میاں خیل،احسان الدین سکنہ جنگل خیل،ظہور خان سکنہ شیر کوٹ،محمد امین سکنہ خرماتو اور محمد طارق ساکن شکر درہ کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا گیا ہے۔

کاروائی کے دوران استرزئی پولیس نے شیر کوٹ کے علاقہ سے سود کے گھنا?نے کاروبار میں ملوث ایک سود خور زرولی ولد غلام نجف کو حراست میں لیکر انکے خلاف مقدمہ قائم کردیا ہے۔کریک ڈا?ن کے دوران پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر دو بندوق،ایک رائفل ، تین پستول ،مختلف بور کے درجنوں کارتوس اور نو کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے انکے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :