لاہور ہائیکورٹ نے شہری کا کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس نہ بنانے کیخلاف دائر درخواست پر ہوم سیکرٹری اور نادرا سے جواب طلب کر لیا

بدھ 7 دسمبر 2016 22:50

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے شہری کا کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس نہ بنانے کیخلاف دائر درخواست پر ہوم سیکرٹری اور نادرا سے دس دن میں جواب طلب کر لیا۔فاضل عدالت نے شہری افتخار الحسن کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تمام کوائف اور قواعد وضوابط مکمل ہونے کے باوجود درخواست گزار کو کمپیوٹرائزڈ لائسنس نہیں دیا جا رہا۔ نادرا حکام اور ہوم ڈیپارٹمنٹ غیرضروری طور پر چکر لگوا رہے ہیں لہذا درخواست گزار کو کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔فاضل عدالت نے ہوم سیکرٹری اور نادرا سے دس دن میں جواب طلب کر لیا۔