پی آئی اے کے تباہ ہونے والے طیارے میں 42 مسافر اور عملے کے 5 اراکین سوار تھے

طیارہ سہ پہر 4 بجکر 42 منٹ پر گرکر تباہ ہوا، ترجمان پی آئی ای کا بیان

بدھ 7 دسمبر 2016 22:50

پی آئی اے کے تباہ ہونے والے طیارے میں 42 مسافر اور عملے کے 5 اراکین سوار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے ) نے چترال سے اسلام آباد آنے والے مسافر جہاز پی کے 661 (اے ٹی آر42-)کے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کردی ہے‘ طیارے میں 42مسافر اور عملے کے 5 اراکین سوار تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بدھ کی سہ پہر 4بجکر 42منٹ پر حویلیاں کے قریب پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق طیارے میںمجوعی طور پر 47افراد سوار تھے۔ ترجمان نے بتا یا کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ پی آئی اے طیارے میں سوار افراد کے لواحقین کو حادثے کو حوالے سے بروقت معلومات اور لواحقین کو دیگر سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :