قانون کی حکمرانی میںریاست کے تیسرے ستون عدلیہ کا کلیدی کردارہے‘معاشرے کے تمام طبقات کے حقوق کاتحفظ اورانھیں انصاف کی فراہمی عدلیہ کی ذمہ داری ہے

بلوچستان ہائی کورٹ کے سینئرجج جسٹس جمال خان مندوخیل کی بات چیت

بدھ 7 دسمبر 2016 22:50

ڑوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) بلوچستان ہائی کورٹ کے سینئرجج جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی میںریاست کے تیسرے ستون عدلیہ کا کلیدی کردارہے۔معاشرے کے تمام طبقات کے حقوق کاتحفظ اورانھیں انصاف کی فراہمی عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ کے دورے کے موقع پرکورٹ کے احاطے میں جاری تعمیراتی کام اورججزکالونی کی تعمیرکیلئے مجوزہ اراضی کے معائنے کے موقع پرکیا۔

سیشن جج دا?دخان ناصر،سینئرسول جج رحیم دادخان خلجی،جوڈیشل مجسٹریٹ یحییٰ آصف،قاضی طارق نواز،قاضی شوری ٰ سیدسلطان شاہ،اسسٹنٹ کمشنر جمیل رند،تحصیلدارسیدمحمدمندوخیل،صدربارایسوسی ایشن ایڈوکیٹ صمدخان مندوخیل ،ایڈوکیٹ گلاب خان مندوخیل ،ایڈوکیٹ ملک عظمت مندو خیل، ایڈوکیٹ شیخ اعظم مندوخیل ،ایڈوکیٹ ایوب بابر،ایڈوکیٹ دا?دخان شیرانی، ایڈوکیٹ نصرالدین بابر،ایڈوکیٹ سیف اللہ مندو خیل، ریڈر عبدالواحد بابر، کنٹریکٹرملک غفارمندوخیل ،صحافی رفیع اللہ مندوخیل اوردیگر بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کورٹ کی توسیع کیلئے جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اوراطمینان کا اظہارکیا۔انھوں نے کہاکہ عمارت اوراضافی کمروں کی تعمیرسے ججز،وکلائ عوام کوسہولیت میسرہوگی۔دریں اثنائ جسٹس جمال مندوخیل نے ججزکی رہائشی کالونی کی تعمیرکیلئے مجوزہ اراضی کا بھی معائنہ کیا۔اورمتعلقہ حکام کو ڈیمارکیشن اوردیگرنقشہ جات کی تیاری کی ہدایت کی۔

جسٹس ہائی کورٹ نے کسی خطرے سے نمٹنے کیلئے کورٹ سیکیورٹی کو مزیدسخت کرنے کی ہدایت کی۔وکلائ سے ملاقات کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ بار اور بینچ کے باہمی تعاون سے ہی عوام کو انصاف مل سکتاہے۔انصاف کی فراہمی امن اور معاشرتی ترقی کا زینہ ہے۔وکلائ عدالت کو مقدمات کے درست فیصلے پر پہنچنے کیلئے قانونی راہنمائی فراہم کریں۔ مقدمات کی تفتیش اورفیصلے غیرجانبدارانہ ،عوامی مسائل اور انصاف کے تقاضوںکومدنظررکھتے ہوئے کیے جائیں۔تاکہ عوام کو بروقت انصاف مل سکے۔