سائنس کی اہمیت کو سمجھے اور اس میں مہارت حاصل کئے بغیر ترقی کا حصول نا ممکن ہے ،پاکستان سائنس فا نڈیشن جعفرآباد یونٹ کی جانب سے سبی میں سائنسی نمائش کا انعقاد خوش آئند ہے

ڈپٹی کمشنر سبی میر سیف اللہ کھیتران کا منعقدہ سائنسی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 7 دسمبر 2016 22:49

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) سائنس کی اہمیت کو سمجھے اور اس میں مہارت حاصل کئے بغیر ترقی کا حصول نا ممکن ہے ،پاکستان سائنس فا نڈیشن جعفرآباد یونٹ کی جانب سے سبی میں سائنسی نمائش کا انعقاد خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سبی میر سیف اللہ کھیتران نے پی ایس ایف جعفرآباد کے زیر ہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریلوے کالونی میںمنعقد سائنسی نمائش کے افتتاح کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا۔

اس سے قبل انھوں نے ربن بھی کاٹی۔ ڈپٹی کمشنر سبی میر سیف اللہ کھیتران نے پی ایس جعفرآباد یونٹ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان سائنس فا نڈیشن بلوچستان میں سائنسی شعور کو ا جاگر کرنے میں اہم کردار کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ایس ایف جعفرآباد یونٹ کے انچارج منظور احمد نے ڈی سی سبی کو پی ایس ایف جعفرآباد یونٹ کی بلوچستان میں جاری سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ سائنسی نمائش میں سائنسی ماڈل ،سائنسی پینل رکھے گئے ہیں اسکے علاواہ سائنسی ڈاکومینٹری اور پلانیٹریم شو طلبائ و طالبات کی توجہ کا مرکز ہیں۔

مپلانیٹریم اسسٹنٹ محسن منظور نے ڈی سی اور طالبات کو پلانیٹریم شو دکھا یا جسمیں ڈی سی اور بچوں نے خصوصی دلچسپی لی۔ سائنسی نمائش 5 دسمبر سے 18 دسمبر تک سبی اور گردونواح کے سکولوں میں جاری رہے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سکول ہذا میںپینے کی پانی کی فراہمی کے لئے 50ہزار کا اعلان بھی کیا۔نمائش میں طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :