یونیورسٹی آف بلوچستان اور مومنا چیماء فائونڈیشن لاہور پاکستان مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
بدھ 7 دسمبر 2016 22:49
(جاری ہے)
ایم سی ایف جامعہ کے پروفیشنل ڈگری فارمیسی، لاء کے طلباء وطالبات کو سالانہ بنیادوں پر اسکالرشپ مہیا کرے گی جو کہ ڈگری کے حصول تک مالی معاونت جاری رہے گی اور تمام اسکالرشپ میرٹ کی بنیاد پر زہین اور ضرورت مند طلبہ کو فراہم کی جائے گی۔
دونوں ادارے تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔ تختلیقی موضوعات کی اشاعت کے لئے مشترکہ طور پر تعاون کیا جائے گا، ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کے تبادلوں اور تربیتی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر فروغ دیا جائے گا۔ مختلف تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، ورکشاپ، سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ ایک دوسرے کے تعاون کو بروء کار لاتے ہوئے تعلیم کے اصل مقاصد حاصل کئے جاسکیں۔اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر نے کہا کہ اداروں کی ترقی اور دور حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک دوسرے سے تعاون اور مشترکہ طور پر تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور جامعہ نے اس مقصد کے لئے ملکی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ باہمی سمجھوتوں کو عملی جامہ پہنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی ایف کی جانب سے جامعہ کے طلبہ کو اسکالرشپ کے لئے منتخب کرنا انتہائی خوش آئند اقدام ہے اور دیگر تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر پروان چڑھانے سے یقیناًً اعلیٰ تعلیم کے حصول اور ترقی کی جانب گامزن ہونے کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔ ایم سی ایف کے چیئرپرسن نے کہا کہ جامعہ بلوچستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت سے دونوں اداروں کے درمیان مثالی روابت قائم کی جائیں گی۔ جامعہ بلوچستان جو کہ ایک بہت بڑی علمی درسگاہ ہے۔ جس کی رہنمائی اور تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے اہم تعلیمی مقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے اسکالرشپ پروگرام کے پہلے مرحلے کا چیک وائس چانسلر کو پیش کیا اور دونوں جانب سے باقاعدہ طور پر یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.