ایران سے آنے والے زائرین کی بس کو حادثہ ‘خواتین اوربچوں سمیت 22افراد زخمی ‘4کی حالت تشویشناک

بدھ 7 دسمبر 2016 22:49

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) ایران سے آنے والے زائرین کے کانوائے میں شامل بس کو حادثہ خواتین اوربچوں سمیت 22افراد زخمی ہوگئے جن میں 4کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایران سے آنے والے زائرین کی پچیس بسوں پر مشتمل کانوے کے ذریعے کوئٹہ کی جانب رواں دوان تھی کی چھتر اور نوکچاہ کے مقام پر الٹ گئی جسکے نتیجے میں 14خواتین ،6مرد اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے دالبندین ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا زخمیوں میں 6کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔زائرین کی تعلق ملتان ،شہداد کوٹ ،لاڑکانہ سے ہیں۔

متعلقہ عنوان :