تحریک انصاف کراچی کی پی آئی اے طیارے حادثے میں معروف نعت خواں جنید جمشید وسمیت دیگر افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 7 دسمبر 2016 22:46

تحریک انصاف کراچی کی پی آئی اے طیارے حادثے میں معروف نعت خواں جنید ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر فردوس شمیم نقوی اور جنرل سیکریٹری سردار عبد العزیز نے گزشتہ روز چترال سے اسلام آباد جانے والے پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کے باعث معروف شخصیت اور نعت خواں جنید جمشید وسمیت دیگر افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے طیارے کا حادثہ ایک بہت برا سانحہ ہے، جنید جمشید سمیت تمام جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و افسوس کرتے ہیں، تحریک انصاف کے رہنما?ں نے مزید کہا کہ اس سانحہ سے متاثرہ خاندانوں کے اس غم میں تحریک انصاف کی پوری قیادت برابر کی شریک ہیں۔