حکومت پاکستان عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیلئے تمام سفارتی ذرائع استعمال کرے، مفتی منیب الرحمان

بدھ 7 دسمبر 2016 22:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) ممتاز عالم دین اوررویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی پاکستانی شہری اور قوم کی بیٹی ہے،ملکی و غیرملکی ممتاز قانون دان ڈاکٹر عافیہ کے عدالتی ٹرائل کو غیرمنصفانہ قرار دے چکے ہیں، ڈاکٹر عافیہ کو بین الاقوامی سطح پر اخلاقی حمایت حاصل ہے،پوری قوم بھی ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی چاہتی ہے۔

ان تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے کیلئے تمام سفارتی ذرائع استعمال کرے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی پریس کلب پر86 روزہ ’’ڈاکٹر عافیہ رہائی علامتی بھوک ہڑتال کیمپ‘‘کے 81 ویں دن ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مفتی منیب الرحمان نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کے معاملے کو 5000 دن سے بھی زیادہ کا طویل عرصہ گذر چکا ہے۔

(جاری ہے)

چونکہ ڈاکٹر عافیہ کو قانونی دفاع کے حق سے محروم رکھ کر امریکی عدالت نے ان کے خلاف فیصلہ دیا تھا اسلئے اب پاکستانی اور امریکی حکام کو اس مسئلہ کا حل نکالنا چاہئے۔ڈاکٹر عافیہ کی رہائی پاکستانی قوم کیلئے خیرسگالی کاپیغا ثابت ہوگی، عافیہ موومنٹ کی رضاکار خواتین عذرا امجد، نسرین کوثر، امین بی بی، فوزیہ ابراہیم، روبینہ، نذیرہ بی بی،عابدہ پروین، شمیم اختر، ارم بی بی، ساجدہ پروین،بسمہ، عروج فاطمہ، فہر امجد، امام حسین ہمدم، عدنان بھٹی و دیگر نے کیمپ میں 81 ویں دن بھی ڈاکٹر عافیہ کی جلد وطن واپسی کیلئے تلاوت، اذکار اور دعا?ں کا سلسلہ جاری رکھا۔

متعلقہ عنوان :