سندھ اسمبلی کو بل پاس کرنے سے قبل اس بل کے متعلق مشاورت کرنی چاہئیے تھی،علامہ علی انور نقوی
بدھ 7 دسمبر 2016 22:46
(جاری ہے)
مجلس وحدت مسلمین کے کارکن ، قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پرملک بھر میں عید میلاد النبی کے جلوسوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کریں گے اوراس پر مسرت موقع پر سبیلیں لگائیں گے اور دس سے سترہ ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منائیں گے، ہمیں عید میلاد النبی کے موقع پر سیدالانبیائ کی سیرت طیبہ اپنانے اور نبی مہربان کے نقش قدم پر چلنے کا عہد کرنا ہوگا۔
ہمیں یہ بات بھی سمجھنا ہوگی کہ اسلام دشمن سامراجی قوتیں ، مسلمانوں کو آپس میں دست و گریبان دیکھنا چاہتی ہیں، جبکہ تکفیری دھشت گرد ، سامراجی قوتوں کے آلہ کار بن کر بے گناہ مسلمانوں کا ناحق خون بہا رہے ہیں۔ طالبان اور داعشی دھشت گردوں کی تشکیل اور سرپرستی شیطان بزرگ امریکہ کے ہاتھوں ہوئی ہے اب یہ بات را ز نہیں ہے، معزز صحافی حضرات گذشتہ کئی دہائیوں سے وطن عزیز پاکستان دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے ، دھشت گردوں کے ہاتھوں اب تک اسی ہزار پاکستانی شہری شہید ہوچکے، مجلس وحدت مسلمین نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ ملک گیر دھرنوں سے لے کر وارثان شہدائے شکارپور کے ہمراہ تاریخی لانگ مارچ ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف پرامن جدوجہد کی اعلیٰ مثالیں ہیں۔اسی جدوجہد کے تسلسل میں22 دسمبر کو حیدرآباد میں آل پارٹیز امن کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ ہم ملک کی تمام امن پسند قوتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ہمارا ساتھ دیجئے۔ ہم آخر میں ایک مرتبہ پھر سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انہوں نے سانحہ شکارپور اور جیکب آباد کے وارثان شہداء سے جو معاہدہ کیا ہے اس پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں، سندھ اسمبلی کو بل پاس کرنے سے قبل اس بل کے متعلق مشاورت کرنی چاہئے تھی خصوصا دین سے متعلق امور میں، جلد بازی سے پاس کئے گئے بل پر علماء کرام اور دینی جماعتوں کے تحفظات دور کئے جائیں، جبکہ ایم ڈبلیو ایم اقلیتوں کے حقوق کی حمایت کرتی ہے، ان کے خلاف امتیازی سلوک اور جبر کا استعمال بھی قابل مذمت ہے۔ بل سے متعلق ہم سب کو مل بیٹھنا چاہئے۔ ڈائیلاگ اور گفتگو کے ذریعے خدشات کو دور کیا جاسکتا ہے۔ سندہ اسمبلی کا بل کوئی وحی منزل نہیں جس میں تبدیلی نہ کی جاسکے۔مزید قومی خبریں
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.