الفطیم گروپ کی ملکیت الغازی ٹریکٹر لمیٹڈ نے پاکستان میں نجکاری کے بعد 25 سال کامیابی سے مکمل کرلیے

بدھ 7 دسمبر 2016 22:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) متحدہ عرب امارات کی الفطیم انڈسٹریز نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے 25 سال کامیابی سے مکمل کرلیے ہیں۔ پاکستان میں الغازی ٹریکٹر لمیٹڈ اس گروپ کی ملکیت ہے،الفطیم انڈسٹریز نے نجکاری کمیشن کے ذریعے 8 دسمبر 1991ئ کو الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کی ملکیت حاصل کی اور تب سے ابتک پاکستان میںیہ ایک بڑی ٹریکٹر مینوفیکچرنگ کمپنی بن کر ابھر ہے،یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ الغازی نے دنیا کا سب سے جدید زرعی ٹریکٹر نیو ہالینڈ (فیئٹ) بھی تیار کرتا ہے جو کہ نیو ہالینڈ کے ٹیکنیکل اشتراک سے تیار کیا جاتا ہے۔

یہ ٹریکٹرز پائیدار اور تیز رفتار ہیں جو 55، 65، 75 اور 85 ہارس پاورکے حامل ہیں ، اسی طرح ان کے 92 فیصد پرزہ جات پاکستان میں مقامی طور پر تیار کئے جاتے ہیں جو کہ مقامی پرزہ جات کے استعمال کے حوالے سے سب سے زیادہ ہے،سی ای او الغازی ٹریکٹرز ، شاہد حسین نے کہا کہ الغازی ٹریکٹرز کی مارکیٹ میں سرمایہ کاری سب سے زیادہ ہے جو 1991ئ سے اب تک 42 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح پیداوار میں بھی شاندار اضافہ کیا گیا ہے اور 1991ئ کے 15 ہزار یونٹس سے اب اس کی پیداوار 30 ہزار یونٹس ہوگئی ہے۔ الغازی ٹریکٹرز میں اب مزید چار ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے کمپنی کی مصنوعات میں مزید بہتری لائی جائے گی اور کوالٹی لیبارٹری کی تعمیر، مکینکوں کی تربیت، کال سینٹر کا قیام، موثر کسٹمر سپورٹ اور جدید پینٹ شاپ بھی منصوبے کے تحت بنائی جائے گی،ان 25 برسوں میں کمپنی کی ٹریکٹر فروخت میں بھی اضافہ کیا گیا جو 1991ئ میں 5734 یونٹس تھے اور گزشتہ پانچ برسوں میں فروخت 16,735 یونٹس اوسطاً رہی ہے ، تاہم 2009ئ میں فروخت 32732 ٹریکٹرز تھی جو سب سے زیادہ تھی، 1991ئ میں الفطیم گروپ کی ملکیت بننے کے بعد الغازی ٹریکٹرز نے نقد ڈیویڈنڈ کی مد میں20 ارب روپے شیئر ہولڈرز کو دیئے اور 230 فیصد بونس شیئر جاری کئے ہیں،کمپنی نے گزشتہ 25 برسوں میں 11 ارب روپے ٹیکس کی مد میں حکومت کو دیئے ہیں۔

کمپنی کے پاس بالواسطہ اور بلاواسطہ تقریباً 1000 ملازمین کام کررہے ہیں۔ مزید یہ کہ اس عرصے کے دوران کمپنی نے تین بار اپنے پلانٹ کو جدید خطوط پر استوار کیا ہے،انہوں نے کہا کہ الغازی پائیدار ترقی کی حامل رہی ہے۔ اپنی شاندار اور مسلسل بہتر کارکردگی اور کامیابی کی بدولت کمپنی کی کارپوریٹ ایکسی لنس کو تسلیم کرتے ہوئے ’’بیسٹ کارپوریٹ پرفارمنس‘‘ ایوارڈ دیا گیا،انہوں نے کمپنی کی دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے کہا کہ کمپنی سماجی بہبود کے کاموں میں بھی مصروف عمل ہے اور ڈی جی کے سی میں اسٹاف ٹا?ن کے لیے ڈسپنسری اور ایمبولنس سروس بھی مہیا کی گئی ہے۔

اسی طرح فیئر پرائس شاپ، تفریحی سرگرمیاں، کھیلوں کے میدان، پارکس اور پینے کا صاف پانی بھی کمپنی کی طرف سے مہیا کیا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ ڈی جی کے یونیورسٹی آف ایگری کلچر اور ٹیکنیکل کالج کے لیے کے طلبائ کو میرٹ اسکالرشپس بھی دی جاتی ہیں تاکہ مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :