ایک ماہ میں اہم شخصیات سے متعلق پالیسی رپورٹ پیش کی جائے،سندھ ہائی کورٹ کاسابق وفاقی وزیر نبیل احمد گبول کی سیکیورٹی سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کو حکم

بدھ 7 دسمبر 2016 22:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں قائم ڈویڑن بینچ نے سابق وفاقی وزیر نبیل احمد گبول کی سیکیورٹی سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کو حکم دیا ہے کہ ایک ماہ میں اہم شخصیات سے متعلق پالیسی رپورٹ پیش کی جائے، چیف جسٹس نے اے اے جی سے استفسار کیا کہ کراچی اور کوئٹہ میں لوگ غیر محفوظ ہیں ،عالم آدمی کی حفاظت کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ حکومت جیسے چاہے سیکیورٹی فراہم کرتی ہے جو جانبداری ہے،درخواست گزار نبیل گبول نے عدالت سے استدعا کی کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم سے علیحدگی کے بعد ان کی جان کو سیاسی مخالفین اور جرائم پیشہ عناصر سے خطرہ لاحق ہے ،تحفظ فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :