طیارہ حادثہ میں متعدد افراد جاں بحق ہونے پر گورنر سندھ کا اظہار افسوس

بدھ 7 دسمبر 2016 22:45

طیارہ حادثہ میں متعدد افراد جاں بحق ہونے پر گورنر سندھ کا اظہار افسوس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) گورنر سندھ جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی نے چترال کے علاقہ میں طیارہ حادثہ میں معروف مذہبی شخصیت جنید جمشید سمیت متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی، گورنر سندھ نے معروف مذہبی شخصیت جنید جمشید کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جنید جمشید کی اسلام کے لئے خدمات اور اس کے فروغ کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :