وکلائ پیسوں کے پیچھے نہ بھانگیں ،محنت کریں پیسہ خودآئے گا،سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ

بدھ 7 دسمبر 2016 22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا ہے کہ وکلاء پیسوں کے پیچھے نہ بھانگیں ،محنت کریں پیسہ خودآئے گا،میں نے جب وکالت شروع کی تو اس نصیحت کے ساتھ وکالت شروع کی کہ5 سال تک پیسہ کی جانب نہیں دیکھنا ،وہ بدھ کو سٹی کورٹ کراچی میں تعمیر ہونے والے جناح آڈیٹوریم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی ودیگر نے بھی خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ اگر وکیل غلطی کرتا ہے تو اسے سپریم کورٹ تک دوست نہیں کیا جاسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ یہ کیا ماحو ل ہے جس میں ہم ڈربوں میں کیس چلاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ کیسا ماحول ہے جس میں ہم ڈربوں مین کیس چلاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام ڈسٹرکٹ عدالتوں کو ایک جگہ پر منتقل کردیاجس کے لئے شاندار بلڈنگ کا قیام عمل میں آئے گا،جف جسٹس نے کہا کہ آڈیٹوریم کی تعمیر دیکھ کر خوشی ہوئی ہے میں اس جگہ کو آڈیٹوریم کے لئے دینے کے حق میں نہیں تھا،تاہم جستس عقیل عباسی نے اس بارے میں فورس کیا،انہوں نے کہا کہ جو عمارت تعمیر کی گئی ہے وہ اچھی کاوش ہے ،اس موقع پر جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ نیعت صاف ہوتو منزل آسان ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی خدمت درکار ہوئی تو تیار ہیں،صدر کراچی بار نے محمود الحسن نے کہا کہ آڈیٹوریم کی تیاری میں چیف جسٹس اور جسٹس عقیل عباسی کا اہم کردارادا ہے ہم دونوں ججزکے شکر گزار ہیں،بار کے جنررل سیکریٹری حق نواز تالپور نے کہا کہ ڈھائی ماہ کی قلیل مدت میں یہ آڈیٹوریم تعمیر ہوا ہے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ کے شکر گزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :