تھر کے کوئلے سے پاکستانی قوم کو فائدہ ہوگا سب سے زیادہ تھر کے لوگوں کو فائدہ ہوگا ، کوئلے پر تیزی سے کام ہورہا ہے جس سے میں مطمئن ہوںجو لوگ اپنے گھر چھوڑیں گے ان کو تکلیف تو ضرور ہوگی

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 7 دسمبر 2016 22:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر کے کوئلے سے پاکستانی قوم کو فائدہ ہوگا سب سے زیادہ تھر کے لوگوں کو فائدہ ہوگا ، کوئلے پر تیزی سے کام ہورہا ہے جس سے میں مطمئن ہوںجو لوگ اپنے گھر چھوڑیں گے ان کو تکلیف تو ضرور ہوگی، لیکن ان کی تکلیف دور کرنے اور سہولت دینا ہمار ا فرض ہے ، ہم اپنے فرض کو ہر حال میں پور ا کرینگے ، پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے غریبوں کو تکلیف نہیں بلکہ سہولت دے رہی ہے۔

تھرمیں صحت کی حالت بہتر ہے مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے تھر میں مقرر ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھائی جائیں گی دیہی علاقوں کے صحت مراکز میںسہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، صحت کے حوالے سے کچھ شکایت ضرور ہیں جو جلد حل کی جائیں گی تھر میں صاف پانی کے حوالے سے آر او پلانٹ بہتر نمونے سے کام کررہے ہیں مزید بہتر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آر او پلانٹ اسلام کوٹ، تھر کول ایریا بلاک ٹو اور سول ہسپتال مٹھی کے دورے کے بعد مٹھی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تھر کول پر 4ارب ڈالر کا کا م ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گورانو ڈیم پرجن لوگوںکو اعتراض ہیں وہ سنے جاچکے ہیں انہیں ہر سہولت دینے کو تیار ہیں تھر کول سے متاثر ہونے والے لوگوں کو 1200گز پر مکان تما م بنیادی سہولت کے ساتھ بنا کر دئے جائیں گے جس پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھر کی بہتری کیلئے تجاویز کی ضرورت ہے تا کہ اس علاقے کی ترقی میں کام کرنے میں آسانی ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ تھر ڈیولپمنٹ اتھارٹی پر کام جاری ہے جو جلد مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی کے دور میں تھر کے حالات بہتر ہوئے ہیں اور تھر میں ترقی کام ہوئے ہیں اور روزگا ر فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانٹریکٹ پر رکھے گئے ملازمین کو ریگولر کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کی وجہ سے زیادہ ڈاکٹر بھرتی نہیں کرسکتے اس لئے تھر میں مقررڈاکٹروں کی تنخواہیں دگنی کردی گئی ہے۔

اور کہا کہ سول ہسپتال مٹھی میں مریضوں کا بہتر علاج ہورہا ہے تھر میں صحت کے حالات کنڑول میں ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے سول ہسپتال مٹھی کو ایک ڈجیٹل چیئر، ایک ڈجیٹل ایکسرے مشین اور ایک ڈائیلاسز مشین دینے کا اعلان کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آر او پلانٹ کے متعلق کچھ شکایت ملی ہیں انہیں جلد حل کیا جائے گا۔وزیر اعلی ٰ سندھ نے ڈان ہوٹل پر چائے پی اوربل ادا کیا اور کہا کہ میں ایک عام آدمی ہوںاور بغیر پروٹوکول کے یہاں آیا ہوں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت سکندر میندھرو، ایم این اے فقیر شیر محمد بلالانی، ایم پی اے ڈاکٹرمہیش ملانی، چیئرمین ضلع کونسل غلام حیدر سمیجو، ڈپٹی کمشنر محمدزمان ناریجو، ایس ایس پی سرفراز شیخ ، دیگر افسران اور پارٹی ورکر بڑی تعداد میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :