وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاحویلیاں کے قریب پی آئی اے کے طیارہ کے حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 7 دسمبر 2016 22:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حویلیاں کے قریب پی آئی اے کے طیارہ کے حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ، انہوں نے معروف مذہبی اسکالر، نعت خواں جنید جمشید اور انکے اہل خانہ سمیت متعدد افراد کے پی آئی اے کے طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر بھی ا پنے دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا، انہوں نے جنید جمشید اور انکے اہل خانہ اور دیگر افراد کی مغفرت کے لئے بھی دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہہ عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :