اسلام آباد ٹریفک پولیس کا روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کی آگاہی بارے خصوصی کلاسز کا آ غاز

بدھ 7 دسمبر 2016 22:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے وائیلیٹزز اور لرنرزکے لئے خصوصی کلاسز کا آ غاز کررکھاہے اسی سلسلے میں ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے آئی ٹی پی ہیڈ کوارٹر میں لرنرز اوروائیلیٹرز کوروڈسیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میںآگاہی دی جس میں خصوصاً ون ویلنگ کرنے والوں کو ون ویلنگ کے نقصانات کے بارے میں خصوصی آگاہی دی گئی ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے کہا کہ ان کلاسزکا بنیادی مقصد شہریوں کوون ویلنگ کے نقصانات، دوران ڈرائیونگ موبا ئل فون سننے کے خطرات ،سیٹ بیلٹ کے استعما ل،ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کے خطرات، سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کاخیا ل رکھنا،اوور ہیڈ بریج کے استعمال ،زیبرا کراسنگ کا استعما ل،تیز رفتاری کے خطرات،روڈ پرپیدل چلنے اوردیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :