سید صمصام بخاری کا پی آئی اے کے طیارے کے حادثے پر گہرے اظہارافسوس

بدھ 7 دسمبر 2016 22:44

ؒلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے پی آئی اے کے طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور تحریک انصاف متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدری کرتی ہے ، انہوں نے کہاکہ اتنے بڑے پیمانے پرقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے ، تحریک انصاف غم کی اس گھڑی میں ہلاک ہونے والے خاندانوں کے غم میںبرابر کی شریک ہے ، اللہ تعالیٰ متاثرہ خاندانوں کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے اور مرحومین کو جوارِرحمت میں جگہ عطاء فرمائے ۔ آمین!