پیمرا کو اصول پسندی کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے ، میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق ہونا چاہئے مگر اصول سب کیلئے یکساں ہوں،مشیر اطلاعات سندھ

پیپلز پارٹی میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے کیونکہ میڈیا اور صحافی برادری نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی اوراستحکام کے لئے بے انتہاجدوجہد کی ، مولابخش چانڈیو

بدھ 7 دسمبر 2016 22:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پیمرا کو اصول پسندی کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے ۔ ابصار گردی میں نہیں کہوں گا وہ ایک صحافی ہیں انہیں اپنی جانبداری ثابت کرنی چاہئے ۔یہ بات انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے کیمپ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ پیمرا کی پابندی کے باعث پاکستان کی عوام مذکورہ چینل کی نشریات دیکھنے سے محروم کردی گئی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور جلد اس کی نشریات بحال کی جائیں ۔

پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے کیونکہ میڈیا اور صحافی برادری نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی اوراستحکام کے لئے بے انتہاجدوجہد کی ہے اس موقع پر مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ عمران خان جلد بازاور مسلم لیگ ن تکبر کا شکار ہے ،حکومت تکبر چھوڑنے کو تیار نہیں اور میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ تکبر اور جلدی کی لڑائی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق ہونا چاہئے مگر اصول سب کے لیے یکساں ہوں ،ہمارے وزیراعظم کو کہا گیا کہ گھر جائواور موجود وزیراعظم کو کتنی رعایتیں دی جارہی ہیں ،نوازشریف کو گھر بھیجنے کے بجائے کہا گیا کہ پہلے ٹی او آرز بنائو، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مشیر اور معاونین خصوصی کی تقرریاں آئینی ، مگر سندھ میں سب غیر آئینی ، یہ کیسے ممکن ہے ? رانا ثناء اللہ کو کیا جواب دیں نوازشریف خود اچھے ہیں مگر گلوبٹوں کو لگام دیں۔

میاں صاحب نے کچھ رونے والی بٹھائی ہوئی ہیں جو ہروقت روتی رہتی ہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ اختیارات گلوبٹ استعمال کررہے ہیں گالیاں نواز شریف کو پڑتی ہیں بعد ازاں مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کراچی پریس کلب کے باہر لگائے گئے NCHDکے ملازمین کے بھوک ہڑتالی کیمپ کا بھی دورہ کیا جو کہ کئی ماہ سے اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں مشیر اطلاعات نے ان ملازمین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :