پی ایس پی کاپی آئی اے کی پرواز کے حادثے کے نتیجے میں تمام مسافر بشمول معروف مبلغ و نعت خواں جنید جمشید اور ان کی اہلیہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار

بدھ 7 دسمبر 2016 22:42

پی ایس پی کاپی آئی اے کی پرواز کے حادثے کے نتیجے میں تمام مسافر بشمول ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے پی آئی اے کی پرواز ATR-42 (AP- BHO) کے حادثے کے نتیجے میں جانبحق ہونے والے تمام مسا فر بشمول معروف مبلغ و نعت خواں جنید جمشید اور ان کی اہلیہ ،جہاز کے عملے کے تمام افراد کی شہادت پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

مصطفی کمال نے اس حادثے کے نتیجے میں شہید ہونے والے تمام افراد کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالی ان تمام افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے تمام لواحقین کو مشکل کی گھڑی میںصبرِ جمیل عطا فرمائے ۔