طیارے کے ساتھ حادثہ کیسے پیش آیا ،ْنتائج تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئیں گے ،ْفلائٹ سیفٹی انویسٹی گیٹر

بدھ 7 دسمبر 2016 22:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) فلائٹ سیفٹی انویسٹی گیٹر نسیم احمدنے کہا ہے کہ چترال سے اسلام آباد آنے والے پی آئی اے کے طیارے کے ساتھ حادثہ کیسے پیش آیا اس کا پتہ تحقیقات کے بعد ہی چل سکتا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق انہوںنے کہاکہ پہاڑی علاقے میں پرواز کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے کیونکہ پہاڑی علاقے کی کنڈیشن اکثر بدلتی رہتی ہے۔ جہاز کے پائیلٹس نے حادثے سے پہلے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مسئلہ ٹھیک کرنے کی کوشش کی ہوگی لیکن جب کوئی راستہ نہ بچے تو پائیلٹ رابطے کرنا شروع کر دیتے ہیں تاکہ تمام ادارے حرکت میں آجائیں۔

متعلقہ عنوان :